اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ارشد شریف کیس۔۔ جے آئی ٹی روزانہ میٹنگ کرے گی

ارشد شریف قتل کیس۔16 اہم نکات سامنے آگئے

ارشد شریف قتل کیسکے حوالے سے جے آئی ٹی نے روزانہ  کی بنیاد پر میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم  نے مقتول کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی فہرست بھی  مرتب کر نے کا فیصلہ کرلیا۔ جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس پیر کے روز سی پی او ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر کو مقتول  ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی نے ارشد شریف کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر نے کا فیصلہ کیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ارشد شریف کیس پر روزانہ میٹنگ کرے گی اور پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481