اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

”اندرے ناں پینڈا“ ۔۔۔مصنف ڈاکٹر محمد صغیر خان

6057b087 aacf 490a b00c 082df7521ce8

ڈاکٹر محمد صغیر خان صاحب کی مجموعی طور پر چودھویں اور پہاڑی زبان میں نویں کتاب ”اندرے ناں پینڈا“ چھپ کر منظر عام پر آگئی ہے۔
یہ پہاڑی زبان میں شائع ہونے والا پہلا سفر نامہ ہے جس میں مندرجہ ذیل پانچ سفروں پر مشتمل مضامین شامل ہیں۔
1۔اچھا نیلم جُلاں
2۔ہیک واری گلگت
3۔سماہنی لے ٹُرئیے
4۔قلعے لوڑپھوڑ
5۔جموں ناں پھیرا
پہاڑی زبان میں سفر کو پینڈا کہتے ہیں اور اندر سے یہاں مراد دھرتی ماں کشمیر ہے، یہ سارے سفر چونکہ دھرتی ماں کشمیر کے ہیں اس لیے اس سفر نامے کا نام ”اندرے ناں پینڈا“ رکھا گیا ہے۔
اپنی ماں بولی پہاڑی زبان کے لیے ڈاکٹر صغیر صاحب کی کوششیں اور کام قابل تعریف ہے، انھوں نے پہاڑی میں لوک گیت، لوک کہانیاں، آخان ، شاعری، افسانے اور ناول لکھ راہ ہموار کی ہے کہ اب مجھ جیسا بندہ بھی پہاڑی میں چند حروف لکھ سکتا ہے۔
یہ سفر نامہ 116 صفحات پر مشتمل ہے، بذریعہ ڈاک حاصل کرنے لیے درج ذیل وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کری۔
03361668119


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481