لیجئے سردی آگئی۔۔۔کہیں رضائی کے بغیر گزارہ نہیں تو کہیں پنکھے کے ساتھ کمبل لپیٹے لوگ مصنوعی سردی کا لطف لے رہے ہیں ۔۔خیر یہ تو ہو گئی کراچی اور اسلام آباد کی صورتحال ۔۔۔اب ہم آپ سے کچھ کام کی بات شئیر کرلیتے ہیں۔۔
اگر آپ الرجی کے مریض ہیں۔۔اور بدلتے موسموں کے تیور آپ کے مزاج پر برا اثر ڈالتے ہیں۔۔۔سردی کی لہر آپ کو کھانسی ،زکام ریشے سے باہر نہیں نکلنے دیتی۔۔۔اور پوری سردی آپ انہی پریشانیوں میں گزاردیتے ہیں۔۔۔تو توجہ فرمائیے ۔۔ہم آپ کو ایک زبردست نسخہ بتانے لگے ہیں۔۔جس کے استعمال سے آپ ان مسائل سے بچے رہیں گے۔ان شاء اللہ۔
ایک کلو ثابت مونگ کی دال ایک کلو دودھ میں مکمل ڈبوکر تین دن کے لیے رکھ دیں۔تین دن کے بعد اسے کسی بھی ہاون دستے میں کوٹ لیں ۔ساتھ میں دس عدد کالی مرچ،
دس عدد بادام
تھوڑی سی مصری،
سونف آدھی چمچ
دار چینی ایک ایک انچ کی کوئی اٹھارہ بیس۔۔۔
یہ تمام اشیاء دال کے ساتھ کوٹ لیں۔۔
اگر آپ کے پاس دیسی گھی ہے تو ٹھیک۔۔نہیں تو کسی بھی گھی میں ان تمام اجزا کو بھون لیں۔۔۔اور ممکن ہو تو ٹافی سی بنالیں۔۔اور کھانے کے بجائے منہ میں رکھیں۔۔۔ٹافی کی طرح چوسنا چاہیے۔۔روزانہ اس کے استعمال سے آپ اینٹی بائیوٹک سے بچیں گے۔۔۔ان شاء اللہ
اگر آپ الرجی کے مریض ہیں تو ۔۔۔۔
