اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بہارہ کہو بائی پاس کے خلاف درخواست خارج۔ کوہسار کے عوام کے لیے بڑی خوش خبری

714e5fc7 f144 4bab 908c b3164e2c8989

اسلام آباد ( کوہسار نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسروں کی درخواست خارج کر دی۔ جس کے بعد منصوبے کی تعمیر میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔
خطہ کوہسار کے عوام نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ فاضل عدالت نے پراجیکٹ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع بھی خارج کر دیا۔ پیر کی صبح اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ سماعت کے موقع پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

5cb0f448 2833 4e6f 9222 81e3a91a0f77
واضح رہے کہ کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ اور ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت سفیان عباسی نے بہارہ کہو منصوبے کی تعمیر کا کیس بھرپور طریقے سے لڑا۔ وہ تمام سماعتوں پر اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتے رہے ۔ سفیان عباسی نے خطہ کوہسار کے عوام کو فیصلے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسے مری، گلیات، آزاد کشمیر سمیت پورے خطہ کوہسار کی فتح قرار دیا ہے۔  انہوں نے شاندار وکالت اور بہترین دلائل پر جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ کو خصوصی مبارک باد دی ہے ۔علاوہ ازیں شبیر ملک ایڈوکیٹ، اسد عباسی ایڈوکیٹ، وسیم الدین ایڈوکیٹ اور مری بار کے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے تمام پٹیشنرز کا بھی شکریہ ادا کیا جو 12 طویل سماعتوں میں ان کے ہمراہ رہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481