اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی کو 3 سال قید کی سزا

73492d90 d85a 4e60 997c 6018740970bf

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فریدہ مرادخانی کو نومبر میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا ساتھ دینے کے اعلان پر گرفتار کیا گیا تھا اگرچہ وہ باقاعدہ احتجاج میں شامل نہیں ہوئی تھیں۔
فریدہ مرادخانی ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں جاں بحق ہونے والی مہسا امینی کے واقعے کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی وہ ایرانی حکومت کے حوالے سے بالعموم ناقدانہ نقطہ نظر رکھتی ہیں۔ انہیں پہلی بار 2018 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے حکومت پر تنقید کی تھی ۔ فریدہ مرادخانی کے وکیل محمد حسین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انہیں پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اپیل کے بعد اس میں کمی کی گئی ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ فریدہ کے خلاف مقدمہ ایران کی خصوصی عدالت میں چلایا گیا جو صرف مذہبی رہنماؤں کے مقدمات کو دیکھتی ہے اور سپریم لیڈر کو جواب دہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481