اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چوہدری سالک نے نواز شریف کو شجاعت کا کیا اہم پیغام پہنچایا؟

2b550ee1 353e 488b 89c2 e5be763e32a0

ہفتے کے روز وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نواز شریف سے ملاقات کی اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی اپنے والد سے ملاقات میں ہونے والی مشاورت کے تناظر میں چودھری شجاعت کا اہم پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز بھی موجود تھے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری سالک حسین نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچایا۔ علاوہ ازیں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئےمستقبل میں بھی ساتھ چلتے رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں زرداری شجاعت مشاورت میں طے پانے والے امور پر میاں نواز شریف کو آگاہی دی گئی۔ بالخصوص چوہدری پرویز الہی کو بطور وزیراعلی ساتھ لے کر چلنے کا پیغام دیا گیا۔

25bbe513 f3a5 4121 8064 aad2fbd1c3d9تصویر سوشل میڈیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کیے جانے کی صورت میں پی ڈی ایم کی حمایت پرویزالٰہی کے پلڑے میں ڈالنا چاہتے ہیں ، تاہم میاں نواز شریف کو پرویزالٰہی کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگن کی قیادت میں پرویز الہی کو بعض شرائط کے ساتھ وزیراعلی تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے بعض سینیئر رہنما چوہدری شجاعت سے رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے ٹھوس بات سامنے آنے پر ن لیگ آگے بات کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کے آپس میں رابطے بحال ہوگئے لیکن سیاسی معاملے پر پیش رفت ہونا باقی ہے۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مل کر چلنے کیلئے پرویزالٰہی کی ڈبل گیم نہیں چاہتے، انہیں واضع طور پر کھل کر سامنے آنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں متوقع امیدواروں کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈویژن کے صدور کو لسٹیں تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت ہمارے اتحادی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی ہے، ہم پہلے کی طرح ڈبل گیم نہیں چاہتے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481