مری میں برفباری کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کر لی گئی، اس سلسلے میں سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت ڈی پی اوآفس مری میں سنو فال سیزن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مری کے اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ڈی پی او،ڈی ایس پی ٹریفک ،انچارج 1122، جنگلات،کینٹ بورڈ، ڈی ایچ کیومری، ہائے وے، موٹروے، آئیسکو اور دیگر اداروں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مذکورہ بالا تمام اداروں کے نمائندگان نے سنو فال کے دوران کئے جانے والے انتظامات واقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی،سی پی اوراولپنڈی نے برف باری کے آغاز سے پہلے تمام انتظامات کے حوالے سے اہم ہدایات دیں، ان کا کہنا تھا کہ سنوفال سیزن کا آغاز ہو چکا ہے، آنے والے دنوں میں برفباری متوقع ہے، سی پی او کا کہنا تھا کہ نیو ائیرنائٹ پر بڑی تعداد میں سیاح مری آتے ہیں، اس موقع پر تمام متعلقہ محکمے پیشہ وارانہ انداز میں فرائض سرانجام دیں، انہوں نے ہدایت کی کہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہئیں۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ اے سی آفس میں قائم کنٹرول روم پر ہر محکمہ کا نمائندہ 24 گھنٹے موجود رہے گا تاکہ بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ سیاحوں کو رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے، انہوں نے ہدیت کی کہ ٹورازم پولیس اور ٹورازم سکواڈ باہمی ربط رکھیں تاکہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں، اس موقع پرایس ڈی پی اومری ٹوورازم پولیس کے افسران واہلکاروں کو برفباری سیزن کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی،اجلاس میں طے پایا کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔
متعلقہ حکام کو کہا گیا کہ برفباری کے موسم سے پہلے تمام ادارے اپنے نظام کا جائزہ لیں تاکہ مسائل کا بروقت حل ممکن ہوسکے،
علاوہ ازیں مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر تمام علاقوں میں فوری رسپانس کا نظام وضع کیا گیا ہے، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے ہدایت کی کہ مری کی ہوٹل ایسوسی ایشن سے میٹنگ کرکے سیاحوں کے قیام کو آسان بنایا جائے،انہوں نے بتایا کہسیاحوں کے محفوظ اورخوشگوار سفر کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،
