اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بکوٹ کےعدنان حفیظ عباسی نیب کے بہترین تفتیشی افسر قرار

3820424c d9de 451a b0fb c059a5fae890

ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ سے تعلق رکھنے والے قومی احتساب بیورو کے افسر عدنان حفیظ عباسی نے بہترین تفتیشی افسر کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔
عدنان حفیظ عباسی نیب کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اور انہوں نے مختصر مدت میں محنتی اور فرض شناس آفیسر کی شہرت حاصل کرلی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرکل بکوٹ ہی کے علاقے بیروٹ سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی قبل ازیں نیب میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں، وہ ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ انالیسز کی حیثیت سے کراچی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ بعد ازاں وہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ڈی جی نیب کے عہدے پر فائز رہنے کے بعد اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل نیب کےفرائض انجام دیتے رہے ۔

2276311 brigadiermusaddiqabbasi 1643196224 970 640x480 1

کچھ عرصہ قبل بریگیڈیئر مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ وزیر اعظم کا مشیر برائے احتساب مقرر کیا گیا تھا تاہم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ کابینہ بھی ختم ہوگئی تھی۔ پنجاب میں پرویز الہی کی حکومت بننے کے بعد انہیں وزیراعلی کا معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن مقرر کیا گیا ہے۔ بریگیڈیئر مصدق عباسی کے بعد عدنان حفیظ عباسی نیب کے وہ دوسرے افسر ہیں جن کا تعلق سرکل بکوٹ سے ہے۔وہ بکوٹ کی نامور شخصیت سردار حفیظ الرحمان عباسی ایڈوکیٹ کے فرزند ہیں ۔ نیب میں بہترین تفتیشی افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر چیئرمین آفتاب سلطان کے دستخطوں سے انھیں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481