اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلیات ، مشکبوری اور ملحقہ علاقوں میں برفباری

5d8802c5 7a00 4508 b2db 19cf651bc854

گلیات (نوید اکرم عباسی )
گلیات سرکل بکوٹ کے پہاڑوں، میرن جانی مشکبوری، ایوبیہ اور ملحقہ پہاڑی چوٹیوں  نے ایک بار پھر برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ علاقے میں سفر کرنے والے مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ۔ دوسری طرف عوام نے برفباری سے متاثر ہونے والی رابطہ سڑکوں کو بحال رکھنے کی اپیل کی ہے۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان  کا کہنا تھا کہ مری ایبٹ آباد روڈ سمیت نتھیا گلی اور دیگر مقامات پر مشینری برف صاف کرنے پر لگا دی گئی ہے تاہم سیاحوں اور مقامی لوگوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہمارے دفاتر کھلے ہیں ۔ واضح رہے کہ گلیات میں ہفتے کی دوپہر اچانک برف باری شروع ہوگئی تھی اور شام تک تین انچ سے زائد برف پڑ چکی تھی۔  جس کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481