اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اندھیرا ہم سے بہت بڑا ہے (نظم)

IMG 20221210 163509 615

اندھیرا ہم سے بہت بڑا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری عمریں پرائے لفظوں کو سچ سمجھ کر گزر رہی ہیں
اداس موسم ہمارا موسم کبھی نہیں تھا
جو نہر اس شہر کی زمینوں میں رنگ تقسیم کر رہی ہے
وہ ناسمجھ ہے
اندھیرا اس سے بہت بڑا ہے
اندھیرے ہم عمر ساعتوں سے جڑے ہوئے ہیں
ہماری آنکھوں کا روشنی سے جو پہلے دن کا مکالمہ تھا
ہرے درختوں کی گہری چپ میں سمٹ گیا تھا

پرندے شاخوں پہ جھولتے تھے
یہ نہر چلتی تو چاند خود اس کے ساتھ چلتا
ہماری آنکھوں کا چاندنی سے جو پہلے دن کا مکالمہ تھا
وہ اپنی عمروں کی ابتدا تھا

ہمارے کھیتوں میں چاندنی فصل بو رہی تھی
اناج کے ڈھیر پر جو چڑیا
بس ایک دانے کی جستجو میں بھٹک رہی ہے
وہ بے خبر ہے
اندھیرا اس ڈھیر سے بڑا ہے
ہماری عمریں پرائے لفظوں کو سچ سمجھ کر گزر رہی ہیں
ہم ایک دانے کی جستجو سے بندھے ہوئے ہیں

IMG 20221209 113251 175 1


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481