اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیس بک سے کیسےکمائیں؟پروفیشنل موڈکیا ہے؟

f10978b4 5e18 47cb be67 97b30488d9fe

کہتے ہیں آپ کو کسی چیز سے فائدہ حاصل ہو تو دوسروں کو بھی اس تک رسائی دیں اور اندھیرے میں مت رکھیں۔ پروفیشنل موڈ کے حوالے سے بہت سادہ سے لفظوں میں سمجھانے کی کوشش کروں گی تاکہ ہر کسی کو سمجھ آ جائے ۔
یو ٹیوب پر زیادہ رحجان دیکھ کر رواں برس فیس بک نے بھی صارفین بنانے کا ارادہ کیا۔ جہاں سے فیس بک کو بھی فائدہ ہو اور اکاؤنٹ بنانے والے بھی کما سکیں ۔ پہلے ریلز کا اجرا کیا گیا جو نوے سیکنڈ کا ویڈیو کلپ ہوتا ہے جو فیس بک سٹوری کی طرح کا کام کرتا ہے ۔
آن کیسے کریں ؟
اگر تو آپ وقت گزاری کے لیے فیس پر موجود ہیں تو سادہ آئی ڈی ہی بہتر ہے ۔ مستقبل میں کمانا چاہتے ہیں تو پروفیشنل موڈ پر چلے جائیے ۔
پروفیشنل موڈ کے لیے پہلے فیس بک اپ ڈیٹ کریں۔ پروفائل ان لاک کرنا ضروری ہے ۔ پھر پروفائل کے ساتھ موجود تھری ڈاٹس پر کلک کریں۔ وہاں آخر میں جہاں لنک موجود ہوتا ہے وہاں پروفیشنل موڈ کا آپشن ہو گا۔ وہاں سے آپ اسے آن کر سکتے ہیں۔ پسند نہ آئے تو آف کر کے واپس پروفائل موڈ میں جا سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی پوسٹ ریچ پر کوئی فرق نہیں پڑتا، ریکوئسٹ بھی آ سکتی ہے، آئی ڈی پر آپ کے دوست بھی فالورز کے نمبر میں شمار ہوتے ہیں لیکن وہ فرینڈز ہی رہتے ہیں ۔
پروفیشنل موڈ کا فائدہ کیا ہے ؟
آپ ,, Insights,, کے ذریعے آسانی سے یہ دیکھ سکتے ہیں کہ پوسٹ کی ریچ کتنی ہے، پیج بہت جلد مونیٹائز ہو جاتا ہے، فالور بڑھنے پر کمائی کر سکتے ہیں۔ مارکیٹنگ کے لیے پیج استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یو ٹیوب چینل کی طرح بہتر استعمال سے ماہانہ کما سکتے ہیں ۔
ارننگ کیسے ہو
یہ ایک صبر آزما سفر ہے۔ مستقل مزاج لوگ بہت جلد کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔ جن کے فالورز زیادہ ہیں ان کو جلد، جن کے کم ہیں اگر فالورز ہزار تک ہیں ان کو چالیس دن بعد سٹار 🌟 کا آپشن ملتا ہے۔ لیکن پوسٹ ریچ بہتر ہو تب ۔۔۔۔ سٹار آپشن ملنے کے بعد پھر آپ کو پروفائل پر رجسٹرڈ ہونے کے لیے اپنے کوائف اور بینک اکاونٹ دینے پڑتے ہیں جو مکمل محفوظ طریقہ ہے ۔ اس کے بعد آپ کی اپ لوڈ کی جانے والی ریکارڈڈ ، لائیو یا ڈاؤن لوڈ ویڈیو پر سٹار لینے کا آپشن نظر آنے لگتا ہے۔ یہ ویڈیو آپ پروفائل پر بھی لگا سکتے ہیں اور reels پر ۔۔۔ ہر 100 سٹارز پر ایک ڈالر آپ کے اکاونٹ میں جمع ہوتا ہے۔ دس ہزار سٹار ملنے پر پیج کو بلیو ٹک مل جاتی ہے ۔ پروموشن کے لیے فیس بک نے فری سٹار بھی دینے کا آغاز کیا ہے جو 50 سٹار کے پیک کی شکل میں ہے جو آپ کسی کی ریل یا ویڈیو پر فری دے سکتے ہیں ۔ کچھ سخی لوگ رقم دے کر بھی سٹار اپنے احباب کو دے سکتے ہیں ۔
اکاونٹ میں 100 ڈالر جمع ہونے پر آپ رقم نکلوانے کے اہل ہو جاتے ہیں ۔ رجسٹریشن کے لیے تو نہیں لیکن پیسہ نکلوانے کے لیے آپ کا ٹیکس فائلر ہونا ضروری ہے ۔ دس ہزار سٹارز ملنے پر آپ کو adds بھی ملنے لگتے ہیں ۔ ریلز پر فالورز زیادہ ہونے کی صورت میں آپ دوسروں کی پروموشنل ویڈیوز ( اشتہارات ) لگا کر اچھا پیسہ کما سکتے ہیں۔ یاد رکھیے آپ صرف ویڈیوز لگا کر سٹار لے سکتے ہیں تحریر سے نہیں ۔
آپ کو اپنی پوسٹ پر ہزار لوگ انگیج رکھنا ہوں گے ، انگیج کا مطلب لائک کرنا نہیں پوسٹ ریچ ہے جو آپ ان سائٹس سے چیک کر سکتے ہیں۔ اگر روازنہ ایک ہزار لوگ آپ کی پوسٹ پڑھتے ہیں تو آپ کو سٹار کا آپشن جلد مل جائے گا ۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ابھی تک فیس بک پر کاپی رائٹ کا قانون لاگو نہیں ہوا۔ لیکن زیادہ بہتر ہے اپنا کانٹینٹ اپ لوڈ کریں ۔ اب اگر کسی کے پاس پچاس فری سٹار موجود ہیں تو وہ اس کے کسی کام کے نہیں وہ کسی دوست کو دے کر اس کا بھلا کر سکتا ہے ۔

اگر آپ کا این ٹی این نہیں ہے تو گھر میں سے کسی اور کا اکاونٹ دے دیں جو ٹیکس فائلر ہے۔
2.پوسٹل کوڈ نہیں پتا تو اپنے علاقے کا نام لکھ کر گوگل کر لیں ۔
3. پہلے سو ڈالرز مکمل کریں ، بعد میں payout فارم بھی بھرا جاسکتا ہے ۔
مزید کوئی سوال ہو تو کومنٹس میں پوچھ سکتے ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481