اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چک شہزاد اسلام آباد میں اعظم سواتی کا فارم ہاؤس سیل

0eeee8d2 b4ae 45e2 a8f1 00eb65a33dff

 

اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں واقع پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا فارم ہاؤس سیل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے  شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے اعظم سواتی کی اہلیہ کو گزشتہ ماہ نوٹس بھیجا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھاکہ فارم ہاؤس میں 2 بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیرقانونی طور پرتعمیر کئے گئے ہیں۔ جمعہ کی شب پولیس اور سی ڈی اے کی ٹیمیں کارروائی کیلئے  فارم ہاؤس پہنچ گئیں اور فارم ہاوس سے غیرقانونی تعمیرات گرانے کیلئےکارروائی  کا آغازکر دیا گیا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے کارروائی میں سی ڈی اے نے آرچرڈ سکیم فارم ہاؤس نمبر 34 اور 35 بھی سیل کر دیا گیا، سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے  فارم ہاؤس میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کی گئی۔اعظم سواتی کو نیا بلڈنگ پلان جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ منظورکرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481