اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اعظم سواتی کوسندھ پولیس حوالے کردیا گیا

images 17

رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو  سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کی پولیس حوالے کردیا گیاہے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پراعظم سواتی کی رہائی کے بجائے انہیں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہےجس نے خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں سندھ منتقل کرنے کی تیاری رات گئے کر لی تھی۔

اعظم سواتی کے وکیل کے مطابق ان کے موکل کو خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا جارہا ہے۔ وکیل نے تصدیق کیا کہ سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ سے رہائی کے احکامات کے بعد بھی انھیں سندھ حکومت کے حوالے کرنا افسوسناک ہے۔

یاد رہے کہ سندھ میں بھی اعظم سواتی کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے آج پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔

ان کے خلاف بلوچستان کے علاقے کچلاک، حب، ژوب، سمیت پانچ علاقوں میں ایف آئی آرز درج تھیں اور بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481