راولپنڈی (کوہسار نیوز) آج مورخہ 9 دسمبر 2022 کو پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ہی دن 7 وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کرنے والے نوجوان سپنر ابرار احمد کا تعلق ضلع مانسہرہ، شنکیاری سے ہے۔ ابرار احمد جو حافظ قرآن بھی ہیں، آٹھ بہن بھائی ہیں۔ ابرار احمد کراچی میں پیدا ہوئے اور تعلیم بھی کراچی میں ہی حاصل کی۔
مسٹری سپنر ابرار احمد پاکستان کا نیا باؤلنگ ٹیلنٹ ہے۔ وہ عبدالقادر، مشتاق احمد، ثقلین مشتاق، دانش کنیریا اور یاسر شاہ کے بعد سپن باؤلنگ میں شاندار اضافہ ہیں۔
ابرار روایتی لیگ بریک کی طرح کلائی کا استعمال نہیں کرتے بلکہ آف سپنر کی طرح سے گیند پھینکتے ہیں، جس کی وجہ سے بیٹر کو گیند کی ٹریجیکٹری سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے۔
پی سی بی کوچ اور سینیئر کھلاڑیوں کا فرض ہے کہ ابرار احمد کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے انھیں ضروری سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کریں۔
