راولپنڈی (کوہسار نیوز)راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں ایک گھر سے بہن اور بھائی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس تھانہ صادق آباد کے مطابق آفندی کالونی کے ایک گھر سے بہن، بھائی کی لاشیں برآمد ہوئی ہی۔ عورت کی لاش 25 جبکہ مرد کی لاش 4 روز پرانی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ اپنے معذور بھائی کی واحد کفیلہ تھی۔ بہ ظاہر ایسا لگتا ہے کہ بوجوہ بہن کا انتقال ہو گیا جس کے بعد معذور بھائی بھی بے یار و مددگار موت سے ہم کنار ہو گیا۔
واقعے کا حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ نہ تو مرحومین کے رشتہ داروں نے عدم رابطے پر مرحومین کی خیریت کا پتہ کیا اور نہ ہی پڑوسیوں نے خبر گیری کی۔
پولیس افسوسناک واقعے کے سارے پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے۔
