اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ مکمل

pic election commission

آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ مکمل ہو گیا۔ چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نےجمعرات کو میرپور ڈویژن میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد  دارلحکومت مظفرآباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی کنٹرول روم میں میرپور ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے اس موقع پر  بلدیاتی انتخابات کے  پرامن اور آزادانہ انعقاد پر اعلیٰ عدلیہ، وزیراعظم آزاد کشمیر ، حکومت آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، پاک آرمی، لوئر کورٹس، جملہ سیاسی قائدین ،سرکاری ملازمین، میڈیا ، محکمہ اطلاعات،آئی ٹی بورڈ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ اور باالخصوص عوام الناس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ   تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے  بلدیاتی انتخابات کے  بہترین انتظامات اور عوام الناس کے تعاون کی وجہ سے تین دھائیوں بعد بلدیاتی انتخابات کا عمل بہترین اور پرامن انداز میں مکمل ہو گیا، آج آزادکشمیر کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ڈویژن میں پولنگ کے دوران عوام نے باشعور اور ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیا، بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام کا جوش و خروش قابل تعریف تھا جبکہ مجموعی طور پر الیکشن کا ماحول انتہائی شاندار پرامن رہا جس پر تمام اسٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تین دھائیوں بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ٹرن آوٹ مثالی رہا، 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات آزادکشمیر کی تاریخ کے پر امن ترین الیکشن ہیں جس کا کریڈٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن او امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں حکومت آزادکشمیر بالخصوص چیف سیکرٹری، آئی جی، کمشنرز صاحبان ، ڈی آئی جیز، ڈی سی صاحبان ،  پاک آرمی، جوڈیشل افسران ، پنجاب پولیس  ایف سی، کے پی پولیس سرکاری ملازمین ،آزاد کشمیر پولیس، انتظامی افسران آزاد خطہ کے باشعور اور ذمہ دار شہریوں  نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481