اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مارگلہ ہلز پر تیندوے کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری

675f5067 c56c 4bfa afec d4011ff1410d

مارگلہ ہلز پر تیندوے کی پراسرار موت

دو روز پہلے مارگلہ ہلز پر پراسرار انداز میں ہلاک ہونے والے تیندوے کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نایاب نسل کے اس تیندوے کی موت حادثاتی طور پر واقع ہوئی یا اسے زہر دے کر مارا گیا۔
واضح رہے کہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تیندوے کی موت بلندی سے گرنے کے نتیجے میں دماغ میں اندرونی چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے تاہم بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ اسے تین روز قبل زہر دے کر مارا گیا ہے۔

تیندوا مارگلہ ہلز کے علاقے سنہیاری میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کی موت بلندی سے گرنے کے باعث ہوئی ہے۔ بلندی سے گرنے کےنتیجے میں  چوٹ تیندوے کے دماغ پر لگی ہے۔ تاہم  ہسٹوپتھالوجی رپورٹ کے بعد تیندوے کی موت کے اسباب کا تعین ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ  تیندوے کے جسم پر گولی یا تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔

مردہ تیندوے کو وائلڈ لائف حکام نے اپنی  تحویل میں لے لیا تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتے ہی شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

جب کہ اس سے قبل اسی قسم کے واقعات ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پیش آ چکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں  سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی آزاد کشمیر کی ایک ویڈیو میں تیندوے کو ایک خاتون اور مرد پر حملہ کر کے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481