اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مانسہرہ میں زمین کےتنازعے پر تصادم، ایک شخص جاں بحق

8722cee6 7820 455f 8013 94db6d53ab9f

مانسہرہ میں زمین کے  تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں  ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

تھانہ خاکی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  اچھڑ نالہ اراضی تنازعہ پر محمد زمان  نامی شخص نے فائرنگ کر کے محمد شفیق اور محمد فیاض کو شدید زخمی کر دیا۔ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد شفیق کی موت واقع ہو گئی۔ تھانہ خاکی میں اقدام قتل اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ اراضی تنازعات کی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اور آئے دن اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481