اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود

Screenshot 20221208 210634 1

کوہ مری (کوہسار نیوز)۔ آج مری اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

گزشتہ برس کے سانحہ کے پیش نظر اور عدالت عالیہ کے انتظامیہ کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کی وجہ سے اس دفعہ انتظامیہ قبل از وقت انتظامات کے سلسلے میں بہت متحرک نظر آئی۔ تمام متعلقہ محکموں کے کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔ برف کی صفائی پر مامور عملہ اور مشینیں برف باری کی صورت میں سڑکیں کھولنے کے لیے فورا دستیاب ہوں گے۔

واپڈا نے بھی اس بار برف باری سے پیشتر ہی ضروری مینٹیننس، درختوں کی شاخ تراشی اور دیگر امور ضروریہ کی انجام دیہی کو یقینی بنایا ہے۔ امید ہے اس بار بجلی کی فراہمی زیادہ متاثر نہیں ہو گی۔

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں بے حد کمی آ گئی ہے۔ متعلقہ ادارے کو اس سلسلے میں اصلاح احوال کی راہ نکالنی ہو گی۔

مری میں کمرشل ایریا کل علاقے کا دس پندرہ فی صد بھی نہیں ہے۔ شدید سرد موسم میں مقامی آبادی کے لیے گونا گوں مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ ارباب اختیار و اقتدار اور مقامی سیاسی نمائندوں سے درخواست ہے کہ مقامی آبادی کے مسائل کے حل کے لیے بھی خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں۔

images 5 1


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481