اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلیات بندر پوائنٹ پر سیاح کھائی میں گر کر جاں بحق

گلیات بندر پوائنٹ پر سیاح کھائی میں گر کر جاں بحق

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )گلیات بندر پوائنٹ پر سیاح کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گیا ہے۔
ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام چھانگلہ گلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب  بندروں کو خوراک دینے والا سیاح گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق  24 سالہ محسن ولد ارشاد سکنہ سجی کوٹ، حال گولڑہ اسلام آباد، اپنے دوست امین ولد یعقوب کے ہمراہ اسلام آباد سے ایوبیہ آیا۔ جہاں کاروباری لین دین کے بعد چھانگلہ گلی بندر پوائنٹ المعروف کتا موڑ پر گاڑی روک کر بندروں کو مکئی کے دانے دے رہا تھا، جو اس نے ان کے لیے خریدے تھے، کہ انتہائی خطرناک تین ہزار فٹ کے قریب  گہری کھائی میں جا گرا۔

2ff69a36 5907 49d8 a8a5 dc4ad8258939 277cf53d 07e4 4bc2 b63f 571ee1107cbc 3473b2ab 7486 44c7 8059 ba24f22ab939

محسن کی لاش کھائی سے نکال کر اوپر لائی جا رہی ہے، وہ کھائی جہاں محسن گر کر جاں بحق ہوا، وہ پوائنٹ جہاں سے محسن نیچے گرا

اطلاع  ملنے پر فوری طور پر مقامی لوگوں نے پولیس چوکی چھانگلہ گلی کو آگاہ کیا۔ جس کے بعد پولیس کے عملے کے ہمراہ  سردار عمران اکمل، قیصر، محسن شاہ پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے کھائی میں جا کر بڑی مشکل سے نوجوان کی نعش نکال کر چوکی چھانگلہ گلی تک لائے۔ جہاں مرحوم کے والد ارشاد ولد سائیں محمد نے اپنے بیٹے کی لاش وصول کی۔

کیا محسن سلفی بناتے ہوئے گرا؟

مرحوم محسن کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا اور دوست، جو دونوں پڑوسی بھی ہیں، گھر والوں کو بتا کر آئے تھے۔ والد نے مزید بتایا کہ میرا بیٹا زیادہ سفر سے اجتناب کرتا تھا۔ لمبے سفر میں اس کی طبیعت خراب ہو جاتی اور اسے چکر آ جاتے تھے۔ آج بھی ہوسکتا ہے کہ چکر آ گیا ہو یا بندروں کو خوراک ڈالتے وقت بندروں کی چھینا چھپٹی سے کھائی میں گر گیا ہو۔ واضح رہے کہ جائے حادثہ سے سلفی سٹک بھی ملی، جس کی وجہ سے ابتدائی طور پر یہ قیاس کیا گیا کہ سیاح سلفی بناتے ہوئے موت کا شکار ہو گیا۔ تاہم مرحوم کے والد نے کسی قسم کی کاروائی سے انکار کیا اور بیٹے کی لاش تدفین کے لیے لے گئے۔

 

بندر چھینا جھپٹی بھی کرتے ہیں، سیاح احتیاط کریں۔

انچارج پولیس چوکی چھانگلہ گلی سردار عمران خان نے بتایا کہ زیادہ تر سیاح اس مقام پر بندروں کو خوراک دینے کے لئے  رکتے ہیں۔ چونکہ آجکل خوراک کی کمی ہے، سیاح کم آتے ہیں، اس لیے بندروں کی چھینا چھپٹی سے بعض اوقات ناخوشگوار واقعہ پیش آجاتا ھہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ اس افسوسناک واقعہ کے بعد سیاح بھی  زیادہ احتیاط کریں۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی انسانی ہمدردی اور لاش کو اوپر تک لانے پر عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ۔

11bed6f5 b045 4531 9117 63b377abd9c8سیزن کے دوران بندروں کو وافر خوراک ملتی ہے مگر آج کل بھوک کا راج ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481