اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسمبلی توڑنےکےفیصلے کے خلاف پرویز الٰہی کی اعلانیہ بغاوت !

CM Punjab 2 26

عمران خان کے صوبائی اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے کے خلاف وزیر اعٰلی پنجاب کا ایک بڑا مزاحمتی اقدام سامنے آیا ہے، جس کے تحت انہوں نے صوبائی کابینہ میں ایک اور وزیر کو شامل کر لیا ہے۔ ان کے اس فیصلے کو سیاسی مبصرین عمران خان کے فیصلے کیے خلاف اعلانیہ بغاوت سے تعبیر کر رہے ہیں۔ عمران خان نے اس معاملے میں لاعلمی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو پی ٹی آئی کے رکن خیال احمد کاسترو کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ ان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات بھی ہوئی ہے، جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی دعؤٰی ہے کہ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں گورنر کو فی الحال اسمبلی نہ توڑنے کے اصولی فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ  پرویز الٰہی نے گورنر ہاؤس میں رکن صوبائی اسمبلی خیال احمد کاسترو کے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے خیال احمد کاسترو سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ نے خیال احمد کاسترو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ خیال احمد کاسترو نئی ذمہ داریوں کو بہ طریق احسن نبھائیں گے اور عوام کی خدمت کیے لیے دن رات ایک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیال احمد کاسترو بہ حیثیت صوبائی وزیر عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارے اقدامات کا محور غریب عوام کی فلاح ہے۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کیے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر راجہ بشارت، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، پرنسپل سیکرٹری گورنر نبیل اعوان، سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481