اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طورخم سرحدپرکروڑوں کا امریکی ساختہ اسلحہ پکڑاگیا

طورخم سرحدپرکروڑوں کا امریکی ساختہ اسلحہ پکڑاگیا

طورخم سرحدپرکروڑوں کا امریکی ساختہ اسلحہ پکڑاگیا، کسٹم حکام  کی بڑی کاروائی کے نتیجے میں  ٹرک کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کے امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

اسلحہ افغانستان سے پھل لانے والے ٹرک میں چھپایا گیا تھا
 تفصیلات کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم عملہ نے افغانستان سے پھل لانے والے ٹرک   کےخفیہ خانوں سے امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کرلیا اور اسلحہ کو ٹرک سمیت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔برآمد شدہ اسلحہمیڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا محمد سلیم نے بتایا کہ افغانستان سے آنے والا انار سے بھراٹرک جونہی پاکستان میں داخل ہوا تو کسٹم عملہ نے شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی اور خفیہ خانوں میں چھاپاگیا اسلحہ برآمد کرلیا۔
 محمد سلیم کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ میں 16 عدد خودکار امریکی ساختہ مشین گن اور 15 ہزار سے زائد مختلف اقسام کے کارتوس شامل ہیں۔ ٹرک اور اسلحہ کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جبکہ ڈرائیور نے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طورخم بازار اور مضافات میں روپوش ہوگیا۔
 چیف کلکٹر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اسلحہ کی قیمت 4 کروڑ سے زائد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غلام سرحدی گزرگاہ پر بھی گزشتہ ماہ کسٹم عملے نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے 50 ہزار سے زائد کارتوس قبضہ میں لئے تھے۔پکڑا جانے والا اسلحہ امن دشمن عناصر کے لئے سمگل کیاجارہاتھا ۔
محمد سلیم نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے میں کسٹم عملہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481