Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سموگ کی شدت،لاہور کے اسکول ہفتے میں تین روز بند

4c3e6db0 7fc2 4589 a4ac 37dd7b791543

پنجاب میں اسموگ کی شدت نے تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور لاہور میں اسکولوں کی ہفتہ وار تین تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ہفتے میں تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
چھٹیوں کا اطلاق لاہور ضلع کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں پر ہوگا۔ علاوہ ازیں لاہور میں آج سے تمام اسکولوں کے طلباء و طالبات کے لئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شدید سموگ کی وجہ سے لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہونے لگا ہے جہاں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ آلودہ شہروں میں لاہور مسلسل پہلے نمبر پر ہے جس کی وجہ سے نزلہ زکام بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ۔
لاہور اور بعض دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481