اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نادرا میں پوٹھوہاری زبان کے دوبارہ اندراج پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

FB IMG 1668332525156

راولپنڈی /اسلام آباد (فیصل عرفان) نادرا کے ڈیٹا بیس میں پوٹھوہاری زبان کے دوبارہ اندراج پر تاحال  کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے پاس ڈیڑھ ماہ سے درخواست موجود ہے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے صحافی، شاعر اور مصنف فیصل عرفان کی تحریک پر رواں سال نادرا لائبریری میں پوٹھوہاری زبان کا اندراج کیا تھا لیکن صرف 10دن بعد ہی نامعلوم وجوہات کی بناء پر پوٹھوہاری زبان کو سسٹم سے نکال دیا گیا تھا۔
رواں سال فروری میں جب نادرا کی لائبریری میں پوٹھوہاری زبان کو شامل کیا گیا تھا تو پوٹھوہاری کے علمی و ادبی حلقوں نے اس پر بے پناہ مسرت کا اظہار کیا تھا۔  لیکن حیرت انگیز طور پر صرف 10 دن  کے بعد ہی چیئرمین نادرا نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اہل پوٹھوہار کی حق تلفی کرتے ہوئے سسٹم سے پوٹھوہاری زبان کو نکلوا دیا تھا۔

فیصل عرفان نے راجہ پرویز اشرف کے سپیکر قومی اسمبلی بنتے ہی انھیں متعدد درخواستیں پیش کیں جن میں انہیں معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی تھی۔ آخری بار 18 اکتوبر 2022 کو انہیں تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ تحریری درخواست ارسال کی گئی لیکن تاحال اس پر بھی کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آرہی۔

خطہ پوٹھوہار کے عوامی، سیاسی، سماجی، علمی و ادبی حلقوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پوٹھوہاری زبان کو نادرا کے ڈیٹا بیس میں دوبارہ شامل کروائیں۔ لاکھوں افراد کی ”مادری زبان“ کو اس کا جائز مقام نہ دینا نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ خطہ پوٹھوہار کے تمام برسر اقتدار طبقات کے لئے لمحہ فکریہ بھی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481