اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپریم کورٹ کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج

ارشد شریف قتل کیس۔16 اہم نکات سامنے آگئے

 

سپریم کورٹ کے حکم پر سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر دارالحکومت اسلام آباد میں درج کرلی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت عظمٰی نے  کینیا میں قتل ہونے والے سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا اور چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے منگل کی رات تک قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں کینیا میں مقیم پاکستانی وقار احمد، اس کے بھائی خرم احمد اور طارق وصی شامل ہیں۔

ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ  ارشد شریف کی لاش بیرون ملک سے پاکستان لائی گئی تھی، بذریعہ میڈیکل بورڈ ارشد شریف کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا اور میڈیکل بورڈ نے چارنمونے لیبارٹری بھجوائے تھے۔

متن کے مطابق  ارشد شریف کی بیرون ملک موت کی انکوائری اعلیٰ سطح پرہورہی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت آتشی اسلحہ کا فائر لگنے سے ہوئی اور  انہیں کینیا میں قتل کیا گیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481