اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ارشد شریف قتل کیس پرسپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

ارشد شریف قتل کیس پرسپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

ارشد شریف قتل کیس پرسپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

اسلام آباد( کوہسار نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس لے لیا ہے
عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل کے کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہی ہو گی۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف کے قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
عدالتِ عظمیٰ میں کیس کی سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے ہو گی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس ضمن میں سیکریٹری داخلہ، خارجہ و اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیے۔
سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صحافی برادری اور عوام ارشد شریف کے قتل سے شدید تشویش کا شکار ہیں، اس لیے عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس کا از خود نوٹس لیا گیا ہے۔

ارشد شریف پر کئی گھنٹے بہیمانہ تشدد کا انکشاف

کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کا قتل

واضح رہے کہ کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔
مذکورہ ٹیم ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کینیا سے پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481