اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوام کو زراعت و لائیوسٹاک سہولیات فراہم کرنےکیلیے آزادکشمیرحکومت سرگرم

pic PM AJK 3

آزادکشمیرحکومت نے انقلابی اقدام کے تحت عوام کو ان کی دیلیز پر زراعت و لائیوسٹاک کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے  کے چھوٹے بڑے علاقہ جات میں میٹنگز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔اس کا مقصد عوام کے زراعت و لائیو سٹاک کے مسائل حل کرنا ہے۔آزاد کشمیر میں محکمہ لائیو سٹاک بہتری کے لیے مختلف تجاویز مرتب کی گئی ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں میں خوشحالی کے علاوہ آمدن میں اضافہ کیا جاسکے۔ان سموارمیٹنگز میں لوگوں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز میں عمل کیا جائے گا جس کے لیے محکمہ زراعت و لائیو سٹاک اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

وزیر زراعت کی ہدایت پر سیکرٹری زراعت ان سموار میٹنگ کی مانیٹرنگ خود کر رہے ہیں۔اس حوالہ سے میٹنگ میں ہونے والے فیصلہ جات کی روشنی میں محکمہ لائیوسٹاک کے تمام ذیلی دفاتر کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔عوام کے مسائل حل کر کے پولٹری و لائیوسٹاک کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا تاکہ آزاد کشمیر کے لوگ خود کفیل ہو سکیں۔پولٹری کی صنعت میں بہتری لاکر عوام کے معاشی مسائل کا تدارک کیا جائے گا۔عوام زراعت و لائیو سٹاک کے شعبہ میں کام کر کے معاشی طور پر خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔یہ سموار میٹنگ محکمہ اور عوام کے درمیان رابطہ کا کردار ادا کررہی ہے جس کی کامیابی کے لیے محکمہ زراعت لائیوسٹاک اسماء و آبپاشی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481