مری، اپر دیول پاکیزہ مارکیٹ سے واجد حسین عباسی کا بیٹا حافظ احمد عباسی فیصل آباد کے مدرسے میں کرنٹ لگنے سے شہید ہوگیا. بتایا گیا ہے کہ حافظ احمد فیصل آباد کے مدرسہ دارالقرآن کا طالب علم تھا اور جمعہ کو اس کی دستار بندی ہونے والی تھی۔ تاہم وہ ناگہانی حادثے کے نتیجے میں رب کے حضور پیش ہو گیا۔
نماز جنازہ بہ روز پیر دوپہر اڑھائی بجے قلعہ کے مقام پر ادا کی گئی۔ جس میں بہت بڑی تعداد میں عوام سمیت مدارس کے طلبا اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ احمد کے انتقال کی خبر پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔
دیول کا حافظ قرآن فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

