اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف

9

راولپنڈی ( کوہسار نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔
انگلینڈ کے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،
انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے، اننگز کے آغاز میں انگلینڈ کھلاڑی بین ڈکٹ نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔
انگلش کھلاڑی اولی پوپ کو بھی محمد علی نے صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد 14 ویں اوور کے دوران محمد علی نے ہی انگلش کھلاڑی زیک کرولی کو ففٹی ہوتے ہی پویلین کی راہ دکھا دی۔
مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب بلے بار جوروٹ زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد انگلینڈ کپتان بین اسٹوکس بھی زیادہ دیر پچ پر نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پرکوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد انگلش کھلاڑی ول جیکس 24 رنز جبکہ ہیری بروک 87 رنز نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز قومی کھلاڑی آغا سلمان اور زاہد محمود نے 499 نامکمل رنز سے کیا۔
آغا سلمان 63 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2 وکٹیں جیک لیچ کے حصے میں آئیں، انگلینڈ کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 78 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔
انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481