اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہوٹل سانحہ ۔چاروں دوست شادی کے کارڈ دینے آئے تھے ، موت نے گلے لگا لیا

74beccd0 a6a7 4c0d 8b18 a87e26b2e2b6

لوئر ٹوپہ مری کے ہوٹل میں حادثاتی طور پر لقمہ اجل بننے والے تینوں دوست اویس پرویز ،شاہ رخ اور فیصل الیاس اپنے چوتھے دوست محمد کی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے مری آئے ہوئے تھے جن کی موت گیس سلنڈر سے چلنے والے ہیٹر کی وجہ سے واقع ہوئی ۔بے ہوشی کی حالت میں پائے جانے والے چوتھے نوجوان محمد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہےجبکہ جاں بحق ہونے والے تینوں دوستوں کے لواحقین نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے ۔ میتیں ان کے حوالے کی جائیں تاکہ وہ گھر جاکر تجہیز و تکفین کا بندوبست کرسکیں ۔
متوفی شاہ رخ کے والد تنویر بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں دوست محمد کی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے آئے تھے اور گھومنے پھرنے کا بھی پلان تھا جس کیلئے ہوٹل میں قیام پذیر تھے ۔ تنویر بیگ نے بتایا کہ تینوں دوستوں نے رات 10:30بجے آسٹریلیا میں موجود اپنے ایک اور دوست سے ویڈیو کال پر بات بھی کی جس نے انہیں خبردار بھی کیا کہ گیس ہیٹر بہت تیز چل رہا ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سوتے وقت بند کر دیں گے مگر ایسا نہ ہوسکا اور تینوں دوست ابدی نیند سو گئے۔
تنویر بیگ نے مغموم انداز میں کہا کہ ہم کسی قانونی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی ماؤں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کے بچے فوت ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہوٹل پر قدرتی گیس کا کنکشن موجود نہیں ہے ۔ ہوٹل انتظامیہ نے چاروں دوستوں کو گیس سلنڈر سے چلنے والے ہیٹر دیے جو جان لیوا ثابت ہوئے کیونکہ رات بھر ہیٹر جلنے سے کمرے میں پھیلنے والی زہریلی گیس ان کی موت کا سبب بن گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481