اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری ایکسپریس وے پر ہوٹل سے تین لاشیں برآمد

8

مری ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر ایک ہوٹل سے تین سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں۔جبکہ چوتھا شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے ۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ اموات کس طرح واقع ہوئی ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

1۔فیصل الیاس ولد محمد الیاس عُمر تیس سال محلہ فاروقِ اعظم روڈ شمس آباد راولپنڈی

2. محمد اویس پرویز ولد محمد پرویز خان عُمر 28 سال ایڈریس آڑو کس تریٹ

3. شاہ رخ بیگ ولدمرزا تنویر بیگ  عُمر 29 سال ایڈریس نامعلوم

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مری ایکسپریس وے پر ابھی تک گیس دستیاب نہیں ہے۔واضح رہے کہ عام طور پر اس قسم کے واقعات گیس ہیٹر کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

راولپنڈی پولیس ترجمان کا موقف

تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں نجی ہوٹل میں تین افراد کے جاں بحق اورایک شخص کے بے ہوش ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق
مری پولیس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد موقع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس مقصد کیلئے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں، ترجمان کے مطابق
تین جاں بحق افراد کی شناخت محمد اویس، فیصل الیاس اور محمد شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے ،جبکہ نیم بے ہوش شخص کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی،
نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جس کے بعد پوسٹ مارٹم اوردیگر فرانزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی میرٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی سی مری بھی پہنچ گئے، 1122 متحرک

21c0c065 b9ee 4a2f a3bd 0c3008c9cc4e 74beccd0 a6a7 4c0d 8b18 a87e26b2e2b6c02c8966 df24 4def 8f77 b61e95950cf2

مری کے لوئر ٹوپہ ڈنہ کے ایک نجی ہوٹل میں ریسکیو 1122نے چار افراد کو ریکور کیا، جن کو ٹی ایچ کیو مری منتقل کیا گیا ہے ۔ ان میں سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ڈی سی مری احمد حسن رانجھا موقع پر پہنچ گئے جبکہ اے سی مری اور اے سی کوٹلی ستیاں ٹی ایچ کیو مری پہنچ گئے ۔موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے ڈی سی ضلع مری احمد حسن رانجھا نے فرانزک ٹیم کال کر لی تاکہ موت کی وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481