اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نئے صوبوں کے قیام کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

7ffbf6d3 285a 4864 8849 1f973b093986

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئے صوبوں کے قیام کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے پارلمانی امور مرتضی جاوید عباسی، وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود ،پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سجاد اعوان، مشیر وزیراعظم سردار شاہ جہان یوسف اور ممبران سپریم کونسل ہزارہ صوبہ تحریک  نے اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے نئے صوبوں کے قیام کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ سمیت نئے صوبے بنائے جائیں ۔

اپنے ایک  بیان میں صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ انتظامی بنیادوں پر قابل عمل منصوبہ ہے۔ہزارہ کے لوگوں نے صوبے کے قیام کے لیے سات جانوں کی قربانی دی اور گزشتہ بارہ سال سے مسلسل احتجاج پر ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے۔چھوٹے یونٹ بننے سے انتظامی مسائل میں کمی ہو گی ۔آئین اور قانون لوگوں کی سہولت کے لیے ہوتا ہے۔بوقت ضرورت اس میں ترامیم کی جا سکتی ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئے صوبوں کی پارلیمانی کمیٹی جلد اجلاس منعقد کرے گی اور صوبہ ہزارہ سمیت نئے صوبوں کی سفارش کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481