اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نامور اداکار افضال احمد بے بسی کے عالم میں انتقال کر گئے

01ee4d0a 12f8 425b b6c2 1fd6d9911cca

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور کئی دہائیوں تک سلور اسکرین پر راج کرنے والے افضال احمد بے بسی اور بے کسی کے عالم میں انتقال کرگئے۔ طویل عرصے سے فالج کے مریض تھے اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے ۔ جمعہ کو انہیں تشویش ناک حالت میں لاہور کے جنرل اسپتال لایا گیا جہاں وہ چند گھنٹے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ۔
اس معاملے کا سب سے تکلیف دہ اور افسوسناک پہلو یہ ہے افضال احمد جیسی معروف شخصیت کے لواحقین اسپتال میں بیڈ کے لیے مارے مارے پھرتے رہے ،مگر انہیں اپنے مریض کے لیے الگ بیٹھ نہیں ملا جس کے بعد انہیں ایک اور مریض کے ساتھ بیڈ پر لٹا کر علاج کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق افضال احمد کے لواحقین نے بیڈ کے لئے اسپتال انتظامیہ سے کئی بار درخواست کی لیکن شنوائی نہ ہوئی۔ چلا جب وہ چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد جنرل اسپتال کے میڈیکل یونٹ ون میں انتقال کرگئے۔

80c4a749 7ce8 4a43 8e9a 9c2879112a99
ایک اور مریض کے ساتھ تشویشناک حالت میں بیڈ پر لیٹے افضال احمد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر حکومت اور متعلقہ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ ایک لیجنڈ اداکار کو شناخت کے باوجود بیڈ فراہم نہیں کیا گیا اور ان کے لواحقین دھکے کھاتے رہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481