اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈاکٹراسد مجید خان سیکریٹری خارجہ مقرر کر دیئے گئے

Fi9MKKiXgAI8vQV

وفاقی حکومت نے بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر  ڈاکٹراسد مجید خان کو سیکریٹری وزارت خارجہ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسد مجید تحریک انصاف کے دور میں اس وقت  امریکہ میں پاکستان کے سفیر تھے جب سائفر کا مسئلہ کھڑا ہوا تھا۔ انھوں نے امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو سے واشنگٹن میں ایک کھانے پر ہونے والی غیر رسمی ملاقات سے دفتر خارجہ کو بذریعہ سائفر آگاہ کیا تھا اور اسی سائفرکی بنیاد پر اس وقت کے وزیر اعظم  عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار غیرملکی سازش کو قرار دیا تھا۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان، پاکستان فارن سروس کے ایک گریڈ 22 کے افسر ہیں ، جو اس وقت بیلجیئم، یورپی یونین اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفارت خانے میں سفیر تعینات ہیں ، ان کا تبادلہ اگلے احکامات تک فوری طور پر سیکرٹری خارجہ امور ڈویژن کے طور پر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481