کمشنر پو نچھ ڈ ویژ ن انصر یعقو ب خا ن نے کہا ہے کہ پو نچھ ڈویژ ن میں بلد یا تی الیکشن کے حوالے سے تما م انتظا ما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آ زاد کشمیر پو لیس کے سا تھ سا تھ پنجا ب پو لیس، رینجر ز اور خیبر پختون خوا ہ پو لیس بھی سیکو رٹی کے فرا ئض انجا م دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پو نچھ ڈو یژ ن میں وو ٹرز کی کل تعدا د 10لا کھ 17ہزار ہے جن میں 5لا کھ 36ہزا ر 984مر د ووٹر ز جبکہ 4لا کھ 80ہزا ر384خوا تیں ووٹر ز شامل ہیں۔ پو نچھ ڈو یژ ن کے چا رو ںاضلا ع میں 18687پو لنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 406پو لنگ سٹیشنزحساس تر ین جبکہ 547حساس ڈکلیئرکیے گئے ہیں۔ پونچھ ڈویژن میں ڈسٹرکٹ کونسل، لوکل کونسل، میونسپل کارپویشن، میونسپل کمیٹی اورٹاؤن کمیٹی کی نشستوں پر کل3847امیدوار مدمقابل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پو نچھ ڈو یژ ن میں ضلع کو نسل کی کل87نشستیں ہیں جن پر 660 امیدوار، وارڈ کونسل کی 702نشستوں پر2683امیدوار مدمقابل ہیں۔ پونچھ ڈویژن میں دومیونسپل کارپوریشنزپونچھ اورباغ ہیں جن میں سے ضلع پو نچھ میں میونسپل کارپوریشنز وارڈز کی تعداد22جبکہ ضلع باغ میں میونسپل کارپوریشنز وارڈز کی تعداد15ہے۔ پونچھ میں ڈویژن میں کل تین میونسپل کمیٹیز ہیں ضلع پونچھ میں میونسپل کمیٹیز کے وارڈز کی تعداد7سدھنوتی میں 8جبکہ حویلی میں میونسپل کمیٹی کے 3وارڈز ہیں۔ ضلع پونچھ 2ٹاؤن کمیٹیاں، ضلع باغ میں ایک جبکہ ضلع سدھنوتی میں دو ٹاؤ ن کمیٹیاں ہیں جن میں سے ضلع پونچھ میں ٹاؤن کمیٹیوں کے16،ضلع باغ میں 4اور ضلع سدھنوتی میں ٹاون کمیٹی کے 10وارڈز ہیں۔
پو نچھ ڈو یژ ن میں بلد یا تی انتخا با ت کے انتظا ما ت کے حو الہ سے میڈ یا کو بر یفنگ دیتے ہو ئے کمشنر پو نچھ ڈو یژ ن نےکہا کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع پونچھ اور باغ کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کل35مجسٹریٹس صاحبان ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ دیگر ا نتظا می افسران اس کے علا وہ ہیں جبکہ کیوک رسپانس فورس بھی امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے گشت کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پو نچھ ڈو یژ ن میں 787وا رڈز ہیں جن میں سے ضلع پونچھ میں وا رڈز کی تعدا د 291ضلع با غ میں 226ضلع سدھنو تی میں 170جبکہ ضلع حو یلی میں 100وا رڈز ہیں۔
