اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی ایف او وائلڈ لائف مقامی آبادی اور مویشیوں پر چیتوں کے حملوں کا نوٹس لیں

images 5

ڈی ایف او (وائلڈ لائف) ایبٹ آباد جناب محمد ادریس سے علاقے کی مقتدر شخصیات نے ملاقات کر کے انھیں چیتوں کے حملوں کے حوالے سے گلیات کے مختلف گاؤں کی آبادی کی تشویش سے آگاہ کیا۔

ڈی ایف او صاحب کو مطلع کیا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران نگری بالا، تتریلہ، مکول بالا، اخروٹہ اور ملحقہ علاقوں کی آبادی میں گھس کر جنگلی چیتوں کے حملوں سے غریب لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

وائلڈ لائف نے یہ چیتے جنگلات میں چھوڑے تھے جو خوراک کی تلاش میں اب آبادیوں میں گھس آتے ہیں۔ مال مویشیوں کو اٹھا لے جاتے ہیں جب کہ مقامی آبادی کے لیے بھی ان کی موجودگی خطرے سے خالی نہیں۔ نگری بالا کے رہائشی اورنگ زیب نے ڈی ایف او وائلڈ لائف کو بتایا کہ ایک ماہ کے دوران چیتوں نے حملہ کر کے ان کی پانچ بکریوں کو ہلاک کیا۔

ڈی ایف او وائلڈ لائف کو تحریری درخواستیں پیش کر دی گئی ہیں کہ اولا جنگلی چیتوں کو جنگلات کی حدود تک محدود کرنے کے لیے فورا مطلوبہ انتظامات کیے جائیں تا کہ آبادی اور مویشی حملوں سے محفوظ رہیں۔ ثانیا جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے اس کے فوری ازالے کے لیے فوری اقدامات کرے اور اس کے طریقہ کار کو سہل بنائے۔

ڈی ایف او وائلڈ لائف نے ایس ڈی ایف او ایوبیہ نیشنل پارک کو ہدایات جاری کیں۔ نیز انھوں نے درج ذیل معلومات بھی عام لوگوں کے لیے عام کرنے کی استدعا کی۔

  • محکمہ وائلڈ لائف کا دفتر ڈونگا گلی تھانہ کے قریب واقع ہے۔ کار ضروریہ اور نقصانات کے سلسلے میں مقامی لوگ دفتر سے رجوع کریں۔
  • آبادی میں چیتوں کی موجودگی کی اطلاع بھی مذکورہ بالا دفتر کو دیں تاکہ بروقت مطلوبہ اقدامات کیے جا سکیں۔
  • ایس ڈی ایف او ، نیشنل پارک ایوبیہ سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 03138887741
  • ناگزیر صورت حال میں ایبٹ آباد ڈویژنل آفس سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔۔

9310323 (0992)۔

Tilla Donga from North


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481