اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے مقامی لوگ اور سیاح پریشان

مری میں رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں مقامی آبادی اور سیاحوں کے لیے انتہائی پریشان کن ہیں۔کشمیر جانے والی شاہراؤں پر وارداتیں عام ہوگئیں۔
مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے قریب ویو فورتھ روڈ پر منگل کی شب دو لڑکوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لئے گئے۔ جب کہ تین روز پیشتر بنک روڈ پر سپریم کورٹ لاجز کے قریب ایبٹ آباد کے سیاحوں کو گن پوائنٹ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا تھا۔ واردات کا باقاعدہ مقدمہ مری تھانے میں درج ہے جس میں سیاحوں نے بتایا کہ ان سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر پوائنٹ کی طرف جانے والی سڑکوں پر اکثر مقامی افراد اور سیاحوں کی پیدل آمد و رفت جاری رہتی ہے۔ جرائم پیشہ افراد موقع کی تاک میں رہتے ہیں اور موقع ملتے ہی واردات کا ارتکاب کر ڈالتے ہیں۔
مری کی تاجر برادری، وکلاء، دیگر مقتدر شخصیات اور مقامی آبادی نے ڈکیتی اور رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور دیگر متعلقہ حکام اصلاح احوال کے لیے فوری اقدامات کریں اور مجرموں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلا کر قرار واقعی سزا دیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481