اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور،بنوں میں یرغمال بنائے گئے سی ٹی ڈی اہلکار رہا

پشاور،بنوں میں یرغمال بنائے گئے سی ٹی ڈی اہلکار رہا

پشاور،بنوں میں یرغمال بنائے گئے سی ٹی ڈی اہلکار رہا

پشاور(کوہسار نیوز) بنوں میں یرغمال بنائے گئے سی ٹی ڈی اہل کاروں کو رہا کرالیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے

، دو اہل کار شہید اور ایس ایس جی افسر سمیت 15 زخمی ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے اہل کاروں کو یرغمال بنالیا تھا

اور انہیں رہا کرنے کے عوض مختلف مطالبات پیش کیے تھے

جن میں افغانستان کی طرف محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں سے مذاکرات کی کوشش کی گئی

تاہم ناکامی کے بعد آج سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل سیل کرکے گھیرے میں لیا اور آپریشن شروع کردیا

جس میں ہیلی کاپٹر اور پاک فوج کے ایس ایس جی (اسپیشل سروسز گروپ) کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن وقفے وقفے سے دو طرفہ فائرنگ ہوئی اور مقابلے میں تمام دہشت گرد مارے گئے

کمپاؤنڈ کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔دریں اثنا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایوان کو بتایا کہ اٹھارہ دہشت گرد سی ٹی ڈی کی حراست میں تھے

، ایک دہشت گرد نے سی ٹی ڈی اہلکار کے سر پر اینٹ مارکر اسلحہ چھین لیا۔

سی ٹی ڈی آفس بنوں میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری

انکا کہنا تھا کہ بیس دسمبر کو ساڑھے بارہ بجے ایس ایس جی نے آپریشن شروع کیا جس میں تمام 33 دہشت گرد مارے گئے

ایس ایس جی کے ایک افسر سمیت دس سے پندرہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دہشت گردی دوبارہ سراٹھارہی ہے
انہوں نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن مکمل ہوگیا ہے تاہم کلیئرنس کا عمل جاری ہے،

واقعہ کی تفصیلات آئی ایس پی آر جاری کرے گا، ہمارے کچھ فوجی زخمی جبکہ دو شہادتیں ہوئی ہیں۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف گروہوں سے تھا، صوبائی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے،

سیکیورٹی فورسز ہی سب کام کریں، صوبائی ہیلی کاپٹر عمران خان کے استعمال میں ہیں،

پشاور،بنوں میں یرغمال بنائے گئے سی ٹی ڈی اہلکار رہا

خیبرپختونخوا کے حکمران مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اور وزرا عمران خان کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481