Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدرعلوی اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں کیا طے پایا؟

President CM 1
وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے  صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے بعد ایک بار پھریہ یقین دہانی کرائی ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خن کی امانت ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ممکنہ طور پر 23 دسمبر کو  اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

صدرِ مملکت  ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے درمیان جمعرات کو  لاہور میں ملاقات ہوئی  جس میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہن ہے کہ صدر علوی پرویز الٰہی کو وزیر خزانہ  اسحاق ڈار سے مشاورت پر اعتماد میں لے رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کے بعد ایاز صادق اور اعظم تارڑ نے بھی صدر سے ملاقات کر کے پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد صدر مملکت لاہور روانہ ہو گئے اور زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی سے ملاقات میں گزشتہ رات عمران خان سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے حوالے سے پنجاب حکومت کے جاری کردہ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، ایم این اے حسین الٰہی کے درمیان آج وزیر اعلی آفس میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اورصوبے کے عوام کے ریلیف کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔ ملاقات میں معیشت کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیاگیا اور وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں پر کڑی تنقید کی گئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ کے اندر ہی وفاقی حکومت پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے کئی برس پیچھے لے گئی ہے۔معیشت روز بروز گر رہی ہے اور یہ اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں۔وفاق پر مسلط نااہل ٹولہ صرف اپنی سیاست بچانے میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست بچانے کا سوال سب سے پہلے ہے اور موجودہ حالات میں سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستانی بن کر صرف پاکستان کا ہی سوچنا ہے۔ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، صورت حال کے تحت فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک وطن ہم سےاتحاد، یگانگت اور سیاسی رواداری کا تقاضا کر رہا ہے۔معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے کہ پاکستان کیلئے بہتر راستہ نکل آئے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی مدبر سیاستدان ہیں اور سیاسی امور پر صائب رائے رکھتے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی سے انتہائی خوشگوار ماحول میں اہم امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

٭٭٭


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481