اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ اے پی ایس کی 8 ویں برسی آج منائی جائے گی

0ea8bed5 b71e 4d71 9b9e 4016d1a07093

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورکو گزرے آج آٹھ  برس ہو چکے ہیں مگر اس کے زخم آج بھی ہر پاکستانی کے دل پر تازہ ہیں، سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی آٹھویں برسی آج 16 دسمبر جمعہ منائی جائے گی اور سانحہ کی یاد میں ملک بھر میں سیاسی سماجی تنظیموں  اوراین جی اوز کے زیر اہتمام قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ آج کے دن  16 دسمبر 2014 ء کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا ۔

4aedf3ac 2fa1 4022 a5b0 77d8e043ea4a

مانسہرہ میں  آج بعد از نماز جمعہ تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح  یوم شہداۓ اے پی ایس کے موقع پرریلی نکالی جاۓ گی ۔اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چیٸرمین تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ سید مصدق شاہ نے کہا کہ آج بعد از نماز جمعہ نکالی جانے والی فلیگ مارچ ریلی شہداۓ آرمی پبک سکول شہداۓ مدارس و شہداۓ سیکورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لٸے نکالی جاۓ گی جس میں ہر مکتبہ فکر کےلوگ شریک ہوں گے ۔

2ab9a621 30d7 43b4 b951 2f82b2992ef4


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481