اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوات: تحصیل بحرین کے علاقے چھم گھڑی میں مکانات آگ کی لپیٹ میں آ گئے

IMG 20221128 WA0226

سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے چھم گھڑی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے چار مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ بحرین سرباز خان کے مطابق آتش زدگی سے شاہ وزیر، خوشحال خان، رسول خان اور مذوب خان کے مکانات مکمل طور پر جل گئے۔  جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان اور فرنیچر بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ سے قریبی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو اور ٹی ایم اے کی فائر بریگیڈ کی گاڑی نہیں پہنچ سکی۔ تاہم مقامی لوگوں کے ساتھ انتظامیہ نے آگ پر قابو پالیا ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر بحرین محمد اسحاق فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ خاندانوں کو سلپینگ بیگز اور کمبل سمیت دیگر امدادی اشیاء فراہم کیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481