اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہم چاہتے ہیں بجٹ دےکر جائیں مگر۔۔۔۔ مونس الٰہی نے اصل بات بتا دی

9aaa210b 9ada 4f70 bafe c53c24744627

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہماری چوائس ہے کہ اگلا بجٹ دے کر جائیں، عمران خان اگر اسمبلی تحلیل کرنا چاہیں تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔عمران خان کا صوابدیدی اختیارہے وہ اگر کل کہیں گے تو اسمبلی کل تحلیل ہو جائے گی، آصف زرداری نے پہلے بھی پنجاب فتح کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن پھر کچھ نہیں کیا۔

مونس الٰہی نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد پنجاب میں حکومت سازی کے وقت ان کی جماعت جنرل باجوہ کے کہنے پر تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوئی، اب اگر ان کے جانے کے بعد لوگ انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان اورچودھری پرویزالہٰی کی ملاقات آج ہوئی، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے، اس وقت عمران خان کی مقبولیت عروج پر ہے سیاسی رائے یہ ہے کہ کل ہی الیکشن ہو جائیں۔

مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے پاس مضبوط مینڈیٹ ہے، 18 ویں ترمیم وفاقی حکومت کے گلے پڑ گئی ہے، اس وقت وفاق ہمارے سامنے بے بس ہے، 6 مہینے بعد انہوں نے فارغ ہو ہی جانا ہے، ہماری حکومت پہلے ہی بونس پر چل رہی ہے،

مونس الٰہی کا کہنا تھا  کہ گورنرراج نہیں لگ سکتا، انہوں نے معنی خیز انداز میں کہا کہ سازش بیانیے کے معاملے پر کچھ گڑ بڑ تھی تاہم رجیم چینج سے متعلق جو باتیں سنیں ان میں کچھ نا کچھ تو تھا،، ہرادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ  عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر سے متعلق کوئی دباؤ نہیں تھا، ہم نے اس حوالے سے  انہیں حقائق سے آگاہ کیااور اس وقت  صرف یہ کہا تھا یہ کام ایسے نہیں ہو گا۔مونس نے کہا کہ عمرا ن خان حملے کے ملزم کا ویڈیولیک معاملے پر سوالیہ نشان ہے، ویڈیو لیک کا پوچھا تو ایک افسر نے کہا کہ سسٹم ہیک ہو گیا تھا جب کہ ایک افسر نے کہا سسٹم ہیک نہیں ہوا آپ انکوائری کرائیں۔

ایک سوال کے جواب میں ق لیگی رہنما نے کہا کہ جب گورنراعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے تو ہم اپنے بندے پورے کر لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جب 30 ،30 کروڑ کی آفرکی گئی اور بندے نہیں ٹوٹے تو اب کیسے ٹوٹیں گے؟

چوہدری خاندان میں اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب تک چودھری پرویزالہٰی وزیراعلیٰ نہیں بنے تھے تب تک چودھری شجاعت سے معاملات درست تھے، ہماری ان سے یہی بحث ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد کیوں سب کچھ برا ہونے لگا؟ چودھری پرویزالہٰی نے تو خود چودھری شجاعت کو بتایا تھا کہ عمران خان کی طرف جا رہے ہیں۔

چودھری شجاعت مجھے نوازشریف کے قصے سنایا کرتے تھے کہوہ ہمارے ساتھ تین دہائیوں تک کیا کیا کچھ کتے رہے۔،

وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے کا مزید کہنا تھا کہ اگر 10 سیٹوں کے ساتھ آپ وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں تو پاکستان میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481