مری میں رہزنی کی وارداتوں سے مقامی لوگ اور سیاح پریشان ہوگئے۔کشمیر پوائنٹ کی طرف جانے والی سڑکوں پر وارداتیں عام ہوگئیں۔
مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے قریب ویوفورتھ روڈ پر منگل کی شب دو لڑکوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لئے گئے جبکہ تین روز قبل ہی بنک روڈ پر سپریم کورٹ لاجز کے قریب ایبٹ آباد کے سیاحوں کو گن پوائنٹ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا تھا ۔واردات کا باقاعدہ مقدمہ مری تھانے میں درج ہے جس میں سیاحوں نے بتایا کہ ان سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر پوائنٹ کی طرف جانے والی سڑکوں پر اکثر مقامی افراد اور سیاحوں کی پیدل آمدورفت جاری رہتی ہے جہاں جرائم پیشہ افراد موقع کی تاک میں رہتے ہیں ۔
مری کی تاجر برادری سول سوسائٹی کے افراد اور مقامی لوگوں نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو اس حوالے سے سخت ایکشن لینا چاہیے۔
مری میں نواز شریف کے گھر کے قریب دو نوجوان لٹ گئے
