اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سائفر تحقیقات، عمران خان کی FIAاسلام آباد دوبارہ طلبی

IMRAN1

اسلام آباد  (کوہسارنیوز ) وزارت داخلہ کے حکم پر امریکی سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے افسر طلبی کے سمن لیکر زمان پارک پہنچا، سائفر کیس میں ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے، عمران خان کو اس سے قبل 7 نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کو طلب کیا گیا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین وزیر آباد حملہ کیس میں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے پیش نہیں ہوئے تھے۔

ایف آئی اے نے دوبارہ طلبی کے لیے سمن جاری کئے اور زمان پارک استقبالیہ پر نوٹس کی تعمیل کرواتے ہوئے 6 دسمبر کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481