اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبر ی

c0a0de32 13ea 470f bad4 4295fade6c2b

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبر ی ،حکومت  نے گوگل کو ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد گوگل ایپس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی تجویز مانتے ہوئے گوگل کو ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی۔

اس سلسلے میں امین الحق سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا اور گوگل کو ادائیگیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات اور یقین دہانی کے بعد اس حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ادائیگیاں شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی جس کے بعد پاکستان میں پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کر دی ہےکہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کر دیں، علاوہ ازیں ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا گیا ہے۔
ایک ماہ کے اندر اندر وزارت آئی ٹی اور وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کر لیں گے جس کے بعد یہ مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔

امین الحق نے اپنی وزارت کی کاوشوں کے حوالے سے بتایا کہ کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے اس معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی جس پر انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور اس سلسلے میں ٹائم فریم دینے کے لیے مراسلہ لکھا تھا، وفاقی وزیر نے بروقت فیصلے پر وزیر خزانہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481