اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آصف زرداری نے اسمبلیاں ٹوٹنے کا چیلنج قبول کر لیا، عمران کی گرفتاری کا عندیہ

zardari1

کراچی (کوہسار نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نہ صرف یہ کہ آئندہ الیکشن سے پہلے گرفتار ہو سکتے ہیں بلکہ توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل بھی ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں وہ کتنے ایم پی ایز بناتا ہے؟
اگر وہ اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم الیکشن لڑیں گے، اگر نہیں توڑیں تو اپوزیشن کرتے رہیں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت   انتخابات ہمارے حق میں ہیں نہ جمہوریت کے حق میں۔
۔سابق صدر نےاس بات کا عندیہ دیا کہ پی ڈی ایم  پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عدم اعتماد کی تحریک لائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کوٹوٹنے  سے بچانے کے لیے وہاں عدم اعتماد لے کر آئیں گے۔

انہوں نے دعوٰی کیا کہ خیبرپختونخوا میں بھی ان کے پاس اراکین کی تعداد پوری ہے، "بس کچھ گمراہ دوست ہیں، جنھیں واپس لے کر آنا ہے۔”

آصف زرداری نے کہا کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہوں گئیں تو پھر یہاں انتخابات ہو جائیں گے۔ ان کے مطابق دیکھتے ہیں وہ (عمران خان) کتنے ایم پی اے لے کر آتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481