اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی ٹیسٹ،انگلینڈ نے 68 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا،پہلے روز 506 رنز

7

راولپنڈی(کوہسار نیوز)پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز بنالیے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ ٹیم نے ابتدا سے ہی رنز بنانے کا جو سلسلہ شروع کیا وہ دن کی آخری گیند تک جاری رہا۔
پنڈی ٹیسٹ کے پہلے ہی روز مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔
اوپننگ بلے بازوں جیک کراؤلے اور بین ڈکیٹ نے 233 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر اپنی ٹیم کے ارادے ظاہر کیے۔ اس اسکور پر 107 رنز بنانے والے بین ڈکیٹ آؤٹ ہوئے، جنہیں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
اگلے ہی اوور میں 122 رنز پر کھیلے والے زیک کراؤلے کو حارث رؤف نے بولڈ کیا تو دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی کھلاڑیوں کو کچھ راحت ملی۔
کریز کے ایک اینڈ پر موجود اولی پوپ نے جو روٹ کے ساتھ 51 رنز کی شراکت بنائی لیکن 286 کے مجموعے پر جو روٹ زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
اس کے بعد اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیری بروک کے ساتھ مل کر 176 رنز کی برق رفتار پارٹنر شپ بنائی جہاں انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔
اولی پوپ کو 462 کے مجموعے پر ڈیبیو کرنے والے محمد علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
چار وکٹیں گر جانے کے باوجود انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی، اس دوران ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی۔
خراب روشنی کے باعث کھیل 75 اوورز میں ہی ختم کردیا گیا۔ دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481