اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب، کے پی میں الیکشن کرانے کیلئے حکومت آمادہ

2124154 RanaSanaullah 1577179229

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کر دی تو قانون اور آئین کے تحت فیصلے کیے جائیں گے۔اگر حکومت کی مدت پوری ہونے تک الیکشن کرانا ضروری نہ ہوا تو انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور اگر 90 دن میں الیکشن ضروری ہوئے پنجاب اور کے پی دونوں صوبوں میں انتخابی عمل مکمل کرلیا جائے گا۔  سندھ اور پنجاب میں الیکشن نہیں کرائے جائیں گے۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ اسمبلیوں کی تحلیل ملک و قوم کے مفاد میں نہیں مگر عمران خان ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انتخابی مہم کیلئے خود میاں نواز شریف موجود ہوں گے اور نواز لیگ بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی،

واضح رہے کہ پاکستان ے، شاہ محمود قریشی کیسربراہی میں آج  کمیٹی کا  اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی  سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اور اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں سابق صوبائی وزیر  میاں اسلم اقبال، محمود الرشید، حماد اظہر، اعجاز چوہدری اور دیگر ارکان نے شرکت کی ،  ذرائی کا دعوٰی ہے کہ اجلاس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری طور پر  اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعد تاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

اس حوالے سے بعض ارکان نے رائے دی کہ کسی بھی بڑے فیصلے کیلئے  ٹائمنگ کو مد نظر رکھا جائے، اسمبلیوں کی تحلیل تب کی جائے جب وفاق اور دیگر دو صوبوں  یعنی سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل کرنےکے لیے پی ڈی ایم کی حکومت پر دباؤ بڑھ سکے۔

اجلاس میں یہ رائے بھی سامنے آئی کہ کہ اس وقت  مختلف انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں  کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں، متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جومتاثر ہو سکتے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481