اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کے ہوٹلوں اور ریستورانوں کے فائر کنٹرول، سیفٹی بریکرز اور ایمرجنسی ایگزٹ کا معائنہ

images 3

زاہد اقبال فیلڈ سپروائزر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز نے چند دن پہلے مری جی پی او چوک کے پاس مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے مری کے مختلف ہوٹلوں  اور ریستورانوں کے فائر کنٹرول سسٹم اور الیکڑک سسٹم کے سیفٹی بریکر کا معائنہ کیا۔ ہوٹلز و ریسٹورنٹس مالکان کو ہدایات دیں کہ فوری طور پر ناقص اور پرانے الیکٹرک وائرنگ اور سیفٹی بریکرز کو تبدیل کیا جائے۔ نیز ہوٹلوں اور ریستورانوں میں مختلف جگہوں پر فائر کنٹرول سسٹم لگایا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قیمتی جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لئے حفاظتی انتظامات مکمل کیے جائیں۔

زاہد اقبال (DTS FS) کا کہنا تھا کہ مری کے چند ہوٹلز میں فائر کنٹرول سسٹم، الیکڑک سسٹم کے سیفٹی بریکر اور ہوٹل سے اخراج کا ہنگامی راستہ جیسے حفاظتی انتظامات، جو کہ انتہائی ضروری ہیں، موجود ہیں جب کہ کئی ہوٹلوں میں یہ انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ مری، سول ڈیفنس اور باقی اداروں سے درخواست کی کہ جلد از جلد ایک ٹیم کی شکل میں تمام ہوٹلز و ریسٹورنٹس کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

زاہد اقبال نے تمام ذمہ دار اداروں اور ہوٹل مالکان کو خبردار کیا کہ خدا نہ خواستہ اگر مستقبل میں اگر مری کے ہوٹلوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو مری کی سیاحت پر ایک اور سیاہ دھبہ لگ جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481