اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری __ ڈسٹرکٹ پریس کلب، پریس کلب، یونین آف جرنلسٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات کا مرحلہ مکمل

IMG 20221130 WA0194

ڈسٹرکٹ پریس کلب مری، مری پریس کلب، مری یونین آف جرنلسٹ اور مری الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ اورنگزیب عباسی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب، سدھیر احمد عباسی صدر مری پریس کلب، سید تاج حسین بخاری صدر مری یونین آف جرنلسٹ اور،ظفر اقبا ل رحیم صدر مری الیکٹرانک میڈیا منتخب ہوگئے۔

بدھ کے روز مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مذکورہ تنظیموں کے عہدیداران کے باضابطہ انتخابات عمل میں لائے گئے۔ مری کی تمام صحافتی تنظیموں کے ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا۔

مری و کوٹلی ستیاں پر مشتمل نیا ضلع بننے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب مری کاقیام عمل میں لایا گیا۔  مری اور کوٹلی ستیاں کے صحافیوں پر مشتمل ڈسٹرکٹ پریس کلب مری کا انتخاب مکمل کر لیا گیا۔  چیئرمین سردار محمد اقبال، ڈپٹی چیئرمین رسالت چشتی، صدر اورنگزیب عباسی، سینئر نائب صدر طفیل عباسی، جنرل سیکرٹری سید تاج حسین بخاری، نائب صدر اول آصف محمود ستی کوٹلی ستیاں، نائب صدر دوم ہارون عبداللہ کوٹلی ستیاں، نائب صدر سوم ظفر ستی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ظاہر ستی کوٹلی ستیاں، حافظ سجاد عباسی جوائنٹ سیکرٹری، سیکرٹری مالیات محمد عتیق عباسی اور عثمان علی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب ہوئے۔

مری پریس کلب کے انتخابات میں چیئرمین راجہ عرفان عباسی، صدر سدھیر احمد عباسی، سینئر نائب صدر بابر رشید مغل، جنرل سیکرٹری سجاد احمد عباسی، نائب صدر خواجہ وامق اقبال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سجاد رشید مغل، جوائنٹ سیکرٹری عارف سعید اور سہیل راجپوت سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے۔

مری الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات میں عابد حسین عباسی چیئرمین، ظفر اقبال رحیم صدر، حنیف خان ترک سینئر نائب صدر، حیدر علی جنرل سیکرٹری، حماد شوکت عباسی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، آفاق عباسی جوائنٹ سیکرٹری، سید محمد احمد انفارمیشن سیکرٹری، واجد عباسی سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے۔

مری یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں بابو صفدر عباسی چیئرمین، سید تاج حسین بخاری صدر، اظہر منہاس سینئر نائب صدر، سردار زردار جنرل سیکرٹری، خالد عباسی نائب صدر، طیب عباسی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، حنظلہ اورنگزیب عباسی جوائنٹ سیکرٹری، ارمغان عکسی سیکرٹری اطلاعات اور شوکت رشید سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے۔

مذکورہ بالا تمام تنظیموں کے لیگل ایگزیکٹو راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ کو منتخب کیاگیا۔ انتخابات کا عمل انتہائی خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا۔ جس کے بعد تمام تنظیموں کے نو منتخب عہدیداران نے ڈاک خانہ چوک مال روڈ مری کی سیڑھیوں میں کھڑے ہوکر اپنی یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481